فیس بک مسینجر خفیہ رہتے ہوئے استعمال کریں

فیس بک مسینجر خفیہ رہتے ہوئے استعمال کریں



میسجنگ ایپلی کیشنز میں ایک اچھا فیچر یہ ہے کہ آپ کا بھیجا گیا پیغام جب پڑھ لیا جاتا ہے تو جوابی رسید موصول ہو جاتی ہے۔ اس طرح کوئی جواب دے نہ دے کم از کم یہ ضرور پتا چل جاتا ہے کہ پیغام پڑھا جا چکا ہے۔
یہ فیچر وٹس ایپ، وائبر اور فیس بک مسینجر سمیت کئی ایپلی کیشنز میں موجود ہے۔ تاہم کچھ لوگ اس فیچر کو پسند نہیں کرتے، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو اس بات کی خبر ہو کہ ان کا پیغام پڑھا جا چکا ہے۔
یہ تو آپ جانتے ہی ہوں کہ سیٹنگز میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ آپ لاسٹ سین اور ریڈ ریسیپٹ کو بند کر دیں لیکن اس طرح آپ بھی دوسروں کا لاسٹ سین دیکھ نہیں پائیں گے اور نہ ہی ریڈ ریسیپٹ وصول کر پائیں گے۔
اس سے قبل ہم وٹس ایپ کے لیے ایک طریقہ بھی لکھ چکے ہیں جس کے ذریعہ خفیہ رہتے ہوئے وٹس ایپ استعمال کیا جا سکتا ہے:
اس کے علاوہ ہم ونڈوز پر گوگل کروم اور فائرفوکس کے لیے بھی ایکسٹینشن کا ذکر کر چکے ہیں جس کی مدد سے ریڈ ریسپٹ کو بند کیا جا سکتا ہے۔
آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح اینڈروئیڈ پر پیغام دیکھے جانے کے وقت کو چھپایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو درج ذیل ایپلی کیشن درکار ہو گی:
اس ایپلی کیشن کو آپ گوگل پلے اسٹور سے مفت انسٹال کر کے سکتے ہیں۔ اس کی موجودگی میں آپ فیس بک کے پیغامات بے فکر ہو کر پڑھ سکتے ہیں کیونکہ پیغام بھیجنے والے کو کوئی اطلاع نہیں ملے گی کہ ان کا پیغام دیکھا جا چکا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post