گوریلا گلاس 6 پر بنا پہلا اسمارٹ فون

 گوریلا گلاس 6 پر بنا پہلا اسمارٹ فون

گزشتہ ماہ کی 19 تاریخ کو Corning نے گوریلا گلاس 6 متعارف کروایا تھا۔ اس گلاس کے بارے میں کورنگ کا کہنا ہے کہ یہ گوریلا گلاس 5 کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، شفاف ، نشانات کے خلاف بہتر مزاحمت اور وائرلیس چارجنگ کے لیے زیادہ موثر ہے۔ گوریلا گلاس 6 کو ایک میٹر کے بلندی سے 15 بار پھینکنے پر بھی کچھ نہیں ہوتا۔ اس گلاس کے اجراء کے بعد لوگوں میں تجسس بڑھا کہ وہ کون سا پہلا موبائل فون ہوگا جس میں گوریلا گلاس 6 کا استعمال کیا جائے گا؟

اب ہمارے پاس اس سوال کا ممکنہ جواب ہے۔ OPPO وہ کمپنی ہے جو گوریلا گلاس 6 پر مبنی پہلا اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرے گی۔ OPPO نے جلد ہی F9 اور F9 Pro کا اجراء کرنا ہے۔ لیکن یہ وہ فون نہیں جن میں گوریلا گلاس 6 استعمال ہوگا۔ بلکہ R17 اور R17 Pro وہ اسمارٹ فون ہونگے جن میں گوریلا گلاس 6 کا استعمال کیا جائے گا۔ ان دونوں اسمارٹ فونز کے بارے میں ابھی تک بہت محدود معلومات دستیاب ہیں۔ R17 Pro کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں 10 گیگا بائٹس کی ریم نصب ہوگی۔
R17 اور R17 Pro دونوں ہی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اوپو انہیں رواں ماہ کسی بھی وقت لانچ کرسکتا ہے۔

oppo F9

oppo F9 pro

Post a Comment

Previous Post Next Post