یوٹیوب نے تین مہینے میں 83 لاکھ وڈیوز ڈیلیٹ کردیں

یوٹیوب نے تین مہینے میں 83 لاکھ وڈیوز ڈیلیٹ کردیں

یوٹیوب نے اکتوبر سے دسمبر 2017ء کے دوران یعنی پچھلے سال کی آخری سہ ماہی میں 83 لاکھ وڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ گوگل کی وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ گزشتہ سال کئی مواقع پر زبردست تنقید کا نشانہ بنی رہی، بالخصوص بچوں کو ہدف بنا کر پیش کردہ معیوب مواد پر اسے آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔
ادارے کی پہلی کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹکے مطابق کا اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ مرتب کرے گا جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں بتائے گی۔ تازہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ 83 لاکھ میں سے 67 لاکھ وڈیوز خودکار طور پر تجزیے کے بعد حذف کی گئیں، یعنی انہیں ایک مرتبہ بھی کسی نے نہیں دیکھا۔ یوٹیوب اپنے مواد کی جانچ کے لیے مشین لرننگ استعمال کررہا ہے، حالانکہ مصنوعی ذہانت کا یہ استعمال 100 فیصد درست نہیں ہے۔ البتہ شک پڑنے کی صورت میں یہ مواد اس کام کے لیے مختص کیے گئے افراد کو بھیج دیا جاتا ہے، جو فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا اس وڈیو کو حذف کیا جائے یا نہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر میں یوٹیوب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ایسی وڈیوز کے لیے 10 ہزار افراد کو متعین کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post