وٹیوب کڈز 50 ملین سے زیادہ مرتبہ انسٹال ہوچکا
یوٹیوب نے فروری 2015ء میں اپنی یوٹیوب کڈز ایپ متعارف کروائی تھیجس کا مطلب تھا کہ نوعمر بچوں کو اپنی عمر کے حساب سے وڈیوز دیکھنے کو ملیں۔ اس کے بعد سے اب تک ایپ میں بہت کچھ شامل کیا جاچکا ہے جیسا کہ یوزر پروفائلز، چینل/وڈیو بلاکنگ، مزید تھیمز اور بہت کچھ۔
اب یوٹیوب کڈز کی ایپ ایک نیا سنگ میل عبور کر چکی ہے۔ پلے اسٹور پر اس کے 50 ملین سے زیادہ انسٹالز ہو چکے ہیں۔ گو کہ یوٹیوب کی طرح اس ایپ نے بھی کئی مرتبہ تنازعات کھڑے کیے لیکن یہ سنگ میل ظاہر کرتا ہے کہ اس خیال کو مقبولیت ملی ہے