ایسا میموری کارڈ جس پر 25000 ایچ ڈی موویز محفوظ کی جا سکتی ہیں

ایسا میموری کارڈ جس پر 25000 ایچ ڈی موویز محفوظ کی جا سکتی ہیں


ایک خبر کے مطابق میموری کارڈز کے میعارات طے کرنے والے غیر منافع بخش ادارے ایس ڈی کارپوریشن نے میموری کارڈز کی تخیلاتی حد میں اضافہ کر کے اسے 128 ٹیرا بائیٹس تک بڑھا دیا ہے۔ یہ جناتی میموری 985 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کر سکے گی۔
اس نئے ایس ڈی ایکسپریس میعار کی بدولت آپ ایک چھوٹے سے کارڈ پر 25000 ہائی ڈیفینیشن فلمیں، 25 کروڑ تصاویر، یا پھر 2کروڑ 56 لاکھ گانے محفوظ کر سکتے ہیں۔ ہے ناں حیرت انگیز…..؟
صرف یہی نہیں یہ میموری کارڈز باآسانی ہارڈ ڈرائیوز کی جگہ بھی لے سکتے ہیں۔ کیونکہ ان کی مدد سے ڈیٹا کو 985 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے لکھا یا پڑھا جا سکتا ہے۔
یہاں ہم قارئین کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس وقت میموری کارڈ کی زیادہ سے زیادہ حد 2 ٹیرا بائیٹس ہے۔ اس کے باوجود مارکیٹ میں 1 ٹیرا بائیٹس کے کارڈز بھی خال خال ہی نظر آتے ہیں۔ اور ایک نصف ٹیرا بائیٹس کا کارڈ بھی سینکڑوں ڈالرز میں دستیاب ہوتا ہے۔ اس لیے 128 ٹیرا بائیٹس کارڈ کے لیے آپ کو خاصا مال متاع خرچ کرنا پڑے گا اور ابھی کچھ عرصہ انتظار بھی کرنا ہو گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post