آئی فون 7 کے مقابلے پر گوگل کانیا موبائل فون پکسل، جانئے اُن 5 خصوصی سہولتوں کے بارے میں جو گوگل صرف یہ فون خریدنے والوں کو مہیا کرے گا


آئی فون 7 کے مقابلے پر گوگل کانیا موبائل فون پکسل، جانئے اُن 5 خصوصی سہولتوں کے بارے میں جو گوگل صرف یہ فون خریدنے والوں کو مہیا کرے گا 

 گوگل نے حال میں اپنے نئے سمارٹ فون ماڈل ” پکسل “ اور ”پکسل ایکس ایل“ متعارف کروادیئے ہیں۔ ان کی قیمت بالترتیب 57ہزار بھارتی روپے(تقریباً89ہزار پاکستانی روپے) اور 67ہزار بھارتی روپے (تقریباً 1لاکھ 4ہزارپاکستانی روپے) ہے۔ اگرچہ یہ ماڈلز بھی گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈکے نئے ورژن نوگٹ(Nougat)کے حامل ہی ہیں لیکن ان کے ساتھ 5ایسی منفرد سروسز ہیں جو گوگل یہ فون خریدنے والے صارفین کو فراہم کرے گا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے آئی فون صارفین کو آئی کلاﺅڈ پر ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے صرف 5جی بی سٹوریج مفت میں فراہم کرتی ہے۔ اس سے زائد سٹوریج لینے پر صارفین کو ادائیگی کرنی پڑتی ہے لیکن پکسل اور پکسل ایکس ایل کے ساتھ گوگل لامحدود سٹوریج کی سہولت اپنے صارفین کو دے رہا ہے۔ یہ سمارٹ فون خریدنے والے صارفین ہر طرح کی ویڈیوز اور تصاویر گوگل کلاﺅڈ پر محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس میں 4Kریزولوشن کی ویڈیوز بھی شامل ہیں جو بہت زیادہ جگہ گھیرتی ہیں۔ اس کے ساتھ گوگل نے سمارٹ سٹوریج آپشن متعارف کروائی ہے۔ اس آپشن کے ذریعے خودکار طریقے سے غیرفعال ڈیٹا کو ازخود کلاﺅڈ سٹوریج پر منتقل کرنا ممکن ہو گا۔ ایسی تصاویر، ویڈیوز یا دیگر فائلز جو صارفین عرصے سے استعمال نہیں کر رہے وہ خود ہی کلاﺅڈ پر محفوظ ہو جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق پکسل اور پکسل ایکس ایل گوگل کے پہلے سمارٹ فون ماڈلز ہیں جن میں ”گوگل اسسٹنٹ کی سہولت ”بلٹ اِن“ ہے۔ ان ماڈلز کے ”ہوم بٹن“ کو طویل دورانیے کے لیے دبا کر اسسٹنٹ کا یہ آپشن ایکٹیو کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان ماڈلز کے ساتھ پکسل لانچر بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک حرکیاتی کیلینڈرآئیکن ہے جو ایک جھلک میں صارف کو تاریخ بتا سکتا ہے۔ اس لانچر میں اور بھی کئی ایپلی کیشنز موجود ہوں گی۔ پکسل ماڈلز میں ایک ایسی ایپلی کیشن شامل کی گئی ہے۔ صارفین کے فون میں کوئی بھی مسئلہ آتا ہے تو وہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین 24گھنٹے کمپنی کی طرف سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post