پکسل سمارٹ فونز ”واٹر رزسٹنٹ“ ہیں یا نہیں؟ گوگل نے ایسی تفصیلات بتا دیں جنہیں سن کر بہت سے صارفین۔۔۔

پکسل سمارٹ فونز ”واٹر رزسٹنٹ“ ہیں یا نہیں؟ گوگل نے    ایسی تفصیلات بتا دیں جنہیں سن کر بہت سے صارفین۔۔۔


گوگل نے نئی سمارٹ فون لائن اپ ”پکسل“ متعارف کرا دی ہے جسے دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے اتنا سراہا گیا ہے کہ
  چند دن میں ہی اس کی ایڈوانس بکنگ بھی مکمل ہو گئی ہے۔ اس کے فیچرز اور کیمرہ رزلٹ سب سے زیادہ متاثر کن ہے تاہم ایک فیچر ایسا بھی ہے جس کے بارے میں ابھی تک کچھ زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں اور وہ ہے ”واٹر اینڈ ڈسٹ رزسٹنٹ“۔

گوگل کی جانب سے اب اس فیچر سے متعلق تفصیلات بھی بتا دی گئی ہیں اور اگر آپ بھی یہ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کیلئے بری خبر یہ ہے کہ آپ اسے پانی میں استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ گوگل کے مطابق پکسل فون کی ڈسٹ اینڈ واٹر رزسٹنٹ ریٹنگ IP53 ہے۔ اگرچہ یہ سمارٹ فون متعارف کرائے جانے سے قبل ہی اس طرح کی افواہیں سرگرام تھیں تاہم اب کمپنی نے خود ہی تصدیق بھی کر دی ہے اور اس ریٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ یہ ”ڈسٹ پروٹیکٹڈ“ کی ریٹنگ 5 میں آتا ہے اور مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے ۔
واٹر رزسٹنٹ کی بات کی جائے تو یہ فون''Spraying Water (3 )'' کی کیٹیگری میں آتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ان سمارف فونز پر عمودی طرف سے 60 ڈگری سے زیادہ زاوئیے سے پانی پھوار کی شکل میں پڑے گا تو انہیں نقصان نہیں پہنچے گا اور یہ مکمل طور پر محفوظ ہیں لیکن انہیں واش روم میںیا تالاب وغیرہ میں نہانے کے دوران بالکل بھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ ان تمام تفصیلات کا لب لباب یہ ہے کہ اگر آپ یہ سمارٹ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر یاد رکھیں کہ انہیں پانی سے دور ہی رکھئے گا ورنہ آپ کی رقم برباد ہو جائے گی۔

بہت سے لوگوں کیلئے یہ خبر کسی بم سے کم نہیں ہے کیونکہ مارکیٹ میں ایسے بہت سے سمارٹ فون آ چکے ہیں جو آدھے گھنٹے سے زیادہ تک 10 یا اس سے زائد میٹر گہرے پانی میں رہ سکتے ہیں اور منچلے تالاب وغیرہ میں نہانے کے دوران سیلفیاں لینے کیلئے ایسے فون کا استعمال کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post