صارفین نوٹ7 کا استعمال فوراً بند کر دیں: سام سنگ

صارفین نوٹ7 کا استعمال فوراً بند کر دیں: سام سنگ 

 

نوٹ 7 کا ”محفوظ“ ورژن پھٹنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد کمپنی باضابطہ طور پر صارفین سے اس فون کا استعمال روکنے کا کہہ دیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ نوٹ 7 فونز کی بیٹری پھٹنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد وہ ”محفوظ“ فونز جو متبادل کے طور پر صارفین کو دئیے گئے تھے، وہ بھی کیسے پھٹنے    لگے ہیں   کمپنی کی جانب سے یہ اعلان امریکی ریاست کنٹکی میں ایک شخص کے تبدیل شدہ نوٹ 7 کے چارجنگ کے دوران دھواں نکلنے اور پھر امریکہ میں ایک پرواز کے دوران تبدیل شدہ نوٹ 7 کے ہی آگ پکڑنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ”صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے ہم دنیا بھر میں تمام ٹیلی فون کمپنیوں اور دکان داروں سے کہیں گے کہ وہ گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت اور تبدیلی روک دیں۔   یاد رہے کہ 19 اگست کو فروخت کیلئے پیش کئے جانے کے بعد سے یکم ستمبر تک دنیا بھر میں 65 سے زیادہ حادثات ہوئے۔ ایک جیپ میں موبائل فون پھٹنے نے اسے آگ لگنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ایوی ایشنز نے بھی مسافروں کو نوٹ 7 اپنے ساتھ لانے سے منع کر دیا تھا اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے بھی اپنے مسافروں کو یہ وارننگ جاری کی تھی۔   ان تمام واقعات کے بعدسام سنگ نے فوری طور پر نوٹ 7 کی فروخت بند کر دی اور ان صارفین سے فون واپس منگوا لئے جو پہلے ہی خرید چکے تھے جن کی تعداد تقریباً 25 لاکھ تھی اور متبادل فون فراہم کئے تھے جنہیں محفوظ قرار دیا تھا۔   نوٹ 7 کے ابتدائی ورژن میں بھی یہ شکایت پائی گئی تھی کہ چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری پھٹ جاتی ہے جبکہ کمپنی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بیٹری میں جب اینوڈ ٹو کیتھوڈ آپس میں جڑتے ہیں تو یہ انتہائی زیادہ گرم ہونے کے بعد پھٹ جاتی ہے اور یہ حادثات صرف اور صرف بیٹری کی خرابی کی وجہ سے ہی رونما ہوئے ہیں۔   اب کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے بالکل واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ”جن صارفین کے پاس پرانا نوٹ 7 یا تبدیل کیا گیا نوٹ 7 فون ہے، وہ اسے آف کر دیں اور استعمال نہ کریں۔“سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ تقریباً 25 لاکھ فونز میں ہو سکتا ہے۔ نوٹ 7 ایس ورژن کے تقریباً 45 ہزار فونز یورپ میں پری سیلز کے ذریعے بیچے گئے جن میں سے 75 فیصد تبدیل کئے جا چکے ہیں۔   یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سام کے گلیکسی نوٹ 7 کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد سام سنگ کی نئی ڈیزائن کی واشنگ مشین کے پھٹنے کی متعدد شکایات نے بھی کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ امریکہ کی کنزیومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن کے مطابق سام سانگ کی مشینیں جو مارچ2011ءاور اپریل2016ءمیں بنائی گئی تھیں ان میں اچانک پھٹنے کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث متعدد صارفین نے سام سنگ پر ہرجانے کے دعوے بھی کئے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ کپڑے دھورہے تھے جب انہیں دھماکے کی آوازیں سننے کو ملیں۔ ٹیکساس کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی واشنگ مشین اس زور سے پھٹی کہ اس کے گھر کی دیوار میں سوراخ ہوگئے جبکہ جارجیا کی ایک اور خاتون کا کہنا ہے کہ اسے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کے گھر میں کوئی بم پھٹ گیا ہے۔   دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک جانب جہاں سام سنگ کو اس تمام تر معاملے سے انتہائی زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے وہیں اس کی سب سے بڑی حریف کمپنی ایپل کو اس سے بہت زیادہ فائدہ مل رہا ہے۔ سام سنگ نے ایپل کو مشکل میں ڈالنے کیلئے آئی فون 7 سے چند ہفتے قبل نوٹ 7 متعارف کرایا تھا جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور بہت سے ماہرین کی جانب سے اسے اب تک کا سب سے زبردست فون بھی قرار دیا گیا۔   خوبصورتی اور بہترین فیچرز کے باعث اس فون کی ریکارڈ فروخت بھی ہوئی لیکن جیسے ہی بیٹری کے پھٹنے کے مسائل سامنے آئے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور اس کے حصص میں بھی کمی آئی۔ سام سنگ کا خیال تھا کہ وہ خراب نوٹ 7 تبدیل کر کے نقصان کا کسی حد تک ازالہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آ رہا کیونکہ اب اس فون کی دوبارہ فروخت کو روکنا کمپنی کیلئے شدید دھچکے کا باعث ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post