اپنے اینڈرائیڈ فون کو محفوظ بنائیے

 اپنے اینڈرائیڈ فون کو محفوظ بنائیے

آخر کون سا ایسا صارف ہوگا جو فون اور کلاؤڈ پر اپنا ڈیٹا محفوظ نہیں بنانا چاہتا؟ آپ بھی ایسا چاہتے ہوں گے اور اپنے اینڈرائیڈ فون میں ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تو باآسانی کر سکتے ہیں اور اگر آپ کی ضروریات کچھ مختلف بھی ہیں تو ایسے ادارے موجود ہیں جو گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹکے ساتھ مل کر سکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
بلاشبہ کوئی طریقہ 100 فیصد محفوظ نہیں ہوتا اور اس حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کرنے والے بھی موجود ہیں لیکن جوابی حملے کے ذریعے ان کے لگائے گئے گھاؤ پُر کرنے کے لیے اپڈیٹس بھی پیش کیے جاتے ہیں یعنی یہ ایک نہ رکنے والا سلسلہ ہے۔
یہ کہنا بالکل بھی غلط نہیں ہوگا کہ اس پورے سلسلے کی سب سے کمزور کڑی آپ ہیں، یعنی صارف۔ اگر آپ اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو خود کچھ طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔ اینڈرائیڈ فون پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلیے کچھ قدم باآسانی اٹھائے جا سکتے ہیں جو آپ کے ڈیٹا تک کسی کی بھی رسائی کو دشوار بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ:

ایک محفوظ لاک اسکرین کا انتخاب

ایک محفوظ لاک اسکرین کا انتخاب آپ کے فون یا کلاؤڈ پر ڈیٹا تک رسائی محدود کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ چاہے آپ فون اپنی میز پرچھوڑ جائیں یا پھر آپ کا فون کھو جائے یا چوری ہو جائے تب بھی، ایک لاک اسکرین کو دھوکا دینا آسان نہیں۔ یوں آپ کا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔
یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی ایسا طریقہ جو آپ کے فون کو لاک کردے، وہ کہیں بہتر ہے ایک کھلے فون سے۔ چھ ہندسوں کا پن بھی کافی ہے، زیادہ لمبا الفاظ و ہندسوں کا پاس ورڈ بھی، گو کہ بار بار پاس ورڈ لکھناآپ کے اپنے کے لیے دردِ سر بن سکتا ہے۔ اس کا ایک متبادل پیٹرن بھی ہے جو پاکستان میں خاصا مقبول طریقہ ہے۔ تو جو بھی طریقہ ہو، اسےاختیار کریں اور کم از کم اس حد تک تو اپنے فون کو محفوظ رکھیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post