اسمارٹ فون پر یوٹیوب کے ذریعے وڈیو ریکارڈ کریں

اسمارٹ فون پر یوٹیوب کے ذریعے وڈیو ریکارڈ کریں


اسکرین ریکارڈنگ کے علاوہ اگر آپ کوئی وڈیو اپنے فون کے کیمرے سے بنا کر اسے براہِ راست یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام بھی بے حد آسان ہے۔ یوٹیوب کی ایپلی کیشن سے ایسی وڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے جو فوراً ہی یوٹیوب پر اپ لوڈ ہو جاتی ہے۔
اس کام کے لیے  بس یوٹیوب ایپلی کیشن کھول کر دائیں طرف موجود اپنی پروفائل کے صفحے پر آجائیں:

اپنی پروفائل پر آنے کے بعد آپ دیکھیں تو وڈیو ریکارڈ کرنے کا بٹن سامنے ہی موجود ہے:
 ریکارڈنگ کے بٹن پر کلک کریں سب سے پہلے ایپلی کیشن آپ کی تصاویر اور وڈیوز تک رسائی مانگے گی یہ اجازت دینے کے بعد ہی یوٹیوب ایپلی کیشن کے ذریعے آپ وڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں اور وہ فوراً براہِ راست یوٹیوب پر اپ لوڈ بھی ہو جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post